ندا ڈار پاکستان ویمن ٹیم کی نئی کپتان مقرر

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل راؤنڈر نڈا ڈار کو پاکستان ویمن ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مارک کولز کو پاکستان ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تقرری کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیے گئے ہیں۔

تمام نئی تقرریوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی جانب سے دی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تقرریاں آئندہ بین الاقوامی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

ویمن ٹیم مجموعی طور پر اگست 2023 سے جولائی 2024 تک کے 11 ماہ کے عرصے میں پانچ دو طرفہ کرکٹ سیریز کھیلے گی۔ ان میں ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کے علاوہ ان ڈے ویمنز چیمپیئن شپ 2022-25 بھی شامل ہے۔

پی سی بی کے مطابق فیصلے میں 2024 اور 2025 میں ہونے والے ٹی 20 اور ون ورلڈ ڈے کپ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان بسمہ معروف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر استعفیٰ دیا تھا۔

نڈا ڈار کو گزشتہ دنوں قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے والی بسمہ معروف کی جگہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ انہیں ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp