’مہوش حیات خود بھی حیران ہوں گی‘، یویو ہنی سنگھ نے اداکارہ کو گلوکارہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر یویوہنی سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے دوران یو یوہنی سنگھ سے پاکستانی مداحوں کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز کے لیے پیغام ہے، دعا کریں کہ وہ جلد ہی پاکستان میں پرفارم کرنے آئیں۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں 12 سال سے کنسرٹس کر رہے ہیں جہاں پاکستانی مداح بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وہ فینز جو پاکستان میں ہیں اور دبئی نہیں آسکتے، وہ انہیں پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یویو ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ اگلے سال پہلی بار انگلینڈ ٹور پر جا رہے ہیں اور اگر وقت ملا تو پاکستان آ کر پرفارم کریں گے۔ اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ مہدی حسن، غلام علی، علی عظمت، عاطف اسلم، صنم ماروی اور دیگر کئی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں۔

ہنی سنگھ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو بھی گلوکارہ بنا دیا اور کہا کہ کہ وہ بطور گلوکارہ انہیں بھی پسند کرتے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ مہوش حیات خود بھی ہماری طرح حیران ہوں گی کہ وہ گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ واحد شخص ہیں جنہیں آج پتہ چلا کہ مہوش حیات گلوکارہ بھی ہیں۔


ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ چاہت فتح علی خان کو کیوں بھول گئے ہیں؟ جبکہ کئی صارفین نے یو یوہنی سنگھ کے بیان کے بعد مہوش حیات کو گلوکارہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘