سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بڑے منصوبے کا اعلان کردیا

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بڑا منصوبہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر 200 ایکڑ پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں

رپورٹ کے مطابق بینظیر ٹاؤن ہاکس بے کے مقام پر 200 ایکڑ زمین یونیورسٹی کے لیے لیز پر دے دی گئی ہے۔

بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں میڈیکل، زراعت سمیت دیگر شعبوں کی تعلیم دی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے یونیورسٹی کے لیے لیز پر دی گئی زمین کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری والوں کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا بڑا تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام سے ہزاروں طلبا و طالبات کو تعلیم کی سہولیات میسر آئیں گی، ثابت ہوگیا کہ لیاری کا حقیقی وارث بلاول بھٹو ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل