کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم منفرد اسکول جہاں طالبہ اسکول بیگ میں پینسل کتابیں نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر آتے ہیں۔ اسکول میں طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجز کے بارےمیں بھی سکھایا جا رہا ہے۔ یہاں بچےکاپی پینسل کے بجائے کروم بک اور موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں:کراچی کے علاقے دھوراجی کا گولاگنڈا کیوں مشہور ہے؟
گرافک ڈیزائنگ میں مہارت رکھنے والے بچوں کا کہنا ہے کہ مختلف اسکلز کے ذریعے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے، بچے کہتے ہیں کہ ہم آن لائن کام کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہماری طرح ہر بچہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر معاشرے کا کارآمد فرد بن سکے۔
بچوں کے ساتھ یہاں کے اساتذہ بھی اس قابل ہوچکے ہیں کہ وہ طلبہ کو پڑھانے کے علاوہ اپنا بھی آن لائن کرنا شروع کر چکے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہےکہ ریحان پبلک اسکول میں بچوں کو بیسک لیول کے ذریعے ڈیجیٹل ایپس کو چلانا اور پیسے کمانا سکھایا جاتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں:کراچی کے انوکھے کنوئیں جہاں سے پانی نکالا نہیں ڈالا جاتا ہے لیکن کیوں؟
ریحان اسکول کورنگی کیمپس کے پرنسپل الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقے میں اس جدید طرز کے اسکول کا مقصد بچوں کو جدید تعلم سے آراستہ کرنا ہے اور انہیں خود کفیل بنا کر معاشرے کے لیے کار آمد افراد بھی بنانا ہے۔