معمر افراد کا عالمی دن: تعظیم و تکریم بزرگوں کی خدمات کا بہترین اعتراف ہے، اعظم نذیر تارڑ

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت انسانی حقوق نے یکم اکتوبر کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں بزرگ شہریوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگوں کا عالمی دن: شہریوں کا خراج تحسین

وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ شہریوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر نے بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بزرگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری بزرگ آبادی موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایسی جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے جو ان کی مخصوص ضروریات کا احاطہ کرتی ہوں۔

مزید برآں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے پانی کے بہتر انتظام اور اس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا ہمیں پانی کے تحفظ کا عہد نہ صرف اپنی موجودہ ضروریات بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے: والدین کا عالمی دن: زیادہ محبت یا قربت والدہ سے یا والد سے؟

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں؛ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں وہ احترام، عزت اور توجہ دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں وفاقی  وزیر نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے حقوق کا تحفظ صرف انفرادی سطح پر نہیں بلکہ ایک اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ اس سے نہ صرف بزرگوں کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ایک مضبوط اور مربوط معاشرے کی تعمیر بھی ممکن ہو سکے گی۔

بزرگوں کی خدمات کا بہترین اعتراف

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی حکمت اور تجربات کی قدر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے ’مقامی لوگوں کا عالمی دنیا‘

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بزرگوں کو وہ عزت اور وقت دیں جس کے وہ حقدار ہیں جو ان کی پوری زندگی کی خدمات کا اعتراف کرنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی