بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور 7 سے زیادہ دہائیاں گزرنے کے بعد بھی صوبے کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

ہر آنے والی حکومت صوبے میں مسائل کے حل کے بلند و بانگ دعوے تو کر تی ہے لیکن انہیں عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہوپاتیں۔عام انتخابات 2024 کے بعد بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بھی 6 ماہ کے عرصے میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق افراد کے لیے امید کی کرن ہے، سینیٹر روبینہ خالد

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلو چستان کے سینیئر صحا فی سید علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبے کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد اب تک کوئی خاطر خواہ ایسا کام نہیں کیا جو قابل ستائش یا قابل ذکر ہو۔

سید علی شاہ نے کہا کہ اس 6 ماہ کے عرصے کے دوران حکومت کو صرف اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے چند ایسے اقدام کیے جو ماضی کی حکومتیں نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان نے اپنے اس دور حکومت کے اس عرصے میں صوبے کے طلبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر پروگرام کے تحت اسکالر شپس دلوائیں اور اس کے علا وہ صوبے میں غیر فعال اسکولوں کو بھی بڑے پےمانے پر بحال کیا علاوہ ازیں حکومت صوبے کے عوام کی خدمت کر نے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیے: پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کرے گی، آصف زرداری

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بے روز گاری، امن وامان، صحت کو درپیش مسائل اور صوبے کے معاشی معاملات کو بہتر بنا نے کے لیے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا۔

سیا سی تجزیہ نگاروں کا مؤقف ہے کہ بلو چستان میں پیپلز پارٹی کی بننے والی مخلوط حکومت نے صوبے میں امن وامان کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا، سر فراز بگٹی کے سخت بیا نیے کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ان 6 ماہ کے دورا ن دہشتگردی کے کئی بڑے واقعات ہوئے جن میں بالخصوص لسانی بنیادوں پر قتل عام ہوا جسے روکنے میں صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آئی۔

صوبے میں بڑھتی سیا سی کشیدگی کو بھی حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا جس کی ایک مثال چند عرصہ قبل گوادر میں ہو نے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک جلسے سے لگایا جا سکتا ہے جہاں حکومت کی سیا سی نافہمی کے باعث ایک دن کا جلسہ 2 ہفتوں سے زائد مدت کے دھرنے میں منتقل ہوگیا جس کے سبب کاروباری طبقہ قومی شاہراہیں بند ہو نے سے شدید متاثر ہوا جس نے براہ راست صوبے کی معیشت پر منفی اثر مر تب کیے۔

دوسری جانب حکومتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ وی نیوز سے بات کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر حیات اچکزئی نے بتایا کہ حکومت نے اپنے اس قلیل عرصے میں نا موافق حالات میں بھی اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی نیت صاف ہے، امید ہے تمام وعدے پورے ہوں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی نوعیت کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اسی لیے صوبے بھر میں کم عرصے کی اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل جبکہ ان پر جلد از جلد کام شروع ہوجائے گا۔

تعلیمی شعبے میں بہتری لا نے کے لیے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف ایکشن اور غیر فعال اسکولوں کو بحال کرنے سمیت دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو امریکن اسکول سسٹم کے تحت تعلیم فراہم کر نے کا پروگرام بھی اس حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کاایک نمونہ ہے۔

حیات اچکزئی نے کہا کہ اس حکومت کی تر جیحات ما ضی کی حکومتوں کی نسبت قدرے مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ما لی سال کے بجٹ میں تر قیا تی منصوبوں کے لیے بجٹ میں کٹوتی کر تے ہوئے اس بجٹ کو تعلیم، صحت ، امن وامن اور مزدوروں کی فلا ح و بہبود میں خرچ کر نے کا ارادہ کیا ہے اور محدود وسائل اور کم وقت میں اپنی استعداد سے زیا دہ کام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی