آپ کی طرف سے سوالوں کا جواب امت کی طرف سے دفاع ہوتا ہے، فضل الرحمان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر جاکر ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں 57 اسلامی ممالک موجود، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نیٹو طرز کا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اپنی رہائشگاہ آمد پر استقبال کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کہاکہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے آپ سوالوں کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہاکہ عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے، ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاکہ کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا، آج میں یہاں آکر اپنائیت محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ڈاکٹرذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا، اور انہی کی اقتدا میں مغرب کی نماز بھی ادا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار

لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع بھی دیدیا

ایم ٹیگ کی آخری تاریخ: صرف 9 دن باقی، 15 جنوری سے بغیر ٹیگ گاڑیاں روکی جائیں گی

ویڈیو

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟