پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں نیا نگران سیٹ اپ لانے کا مطالبہ

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں نیا نگران سیٹ اپ لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 اپریل کے بعد موجودہ نگران سیٹ اپ کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نگران حکومت اپریل  کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی۔ الیکشن کمیشن 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کرے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج  پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی قرار داد میں صرف 42 ارکان  نے دستخط کیے جبکہ ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت سے ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔

اپی ٹی آئی رہنما نے کہا خواہش ہےاپوزیشن، حکومت اور اسٹیبلشمینٹ مل کرنئے الیکشن کی جانب بڑھیں ورنہ اگر تمام آئینی راستے بند ہوگئے تو ملک میں ایک بڑی تحریک چلے گی۔

فواد چوہدری نے کہا 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت کی آئینی وقانونی حیثیت ختم ہوجائے گی اور اگرنگران حکومت 22 اپریل کے بعد کسی کاغذ پر دستخط کرے گی تو یہ غٰر آئینی ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا