ریاض میں چوتھے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم کا آغاز

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں کل بروز بدھ چوتھا بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم منعقد ہو رہا ہے جس کا اہتمام نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے (سائبر اسپیس میں مشترکہ عمل کو فروغ دینا) کے موضوع کے تحت کیا ہے۔

اس فورم کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا اور سائبر اسپیس میں درپیش فوری مسائل سے نمٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 کو  کیوں غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے؟

فورم 2 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 2 دن تک جاری رہے گا۔ اس میں دنیا بھر کے نمایاں فکری رہنما، سی ای اوز، فیصلہ ساز اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ فورم میں 120 سے زائد ممالک کی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

فورم کی ایک خاص بات (سائبر اسپیس میں بچوں کے تحفظ کے لیے پہلی عالمی کانفرنس) ہے جو نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی، انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی فورم ،ITU اور UNICEF کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔

فورم میں مختلف موضوعات پر مکالمے ہوں گے جن میں بین الاقوامی تعاون، سائبر رویہ، سائبر معیشت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp