مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن کا سماں

منگل کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ مزید نہیں پھیلنی چاہیے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مسلح افراد زمینی راستے سے بھی اسرائیل میں گھس گئے ہیں، اور فائرنگ سے متعدد اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔

اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا جواب ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اب اگر اسرائیل نے کارروائی کی تو اسے شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا