اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا جواب ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔

اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، مسلح افراد کی زمینی راستے سے بھی یلغار، متعدد اسرائیلی ہلاک

پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اب اگر اسرائیل نے کارروائی کی تو اسے شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مسلح افراد زمینی راستے سے بھی اسرائیل میں گھس گئے ہیں، اور فائرنگ سے متعدد اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے بعد اپریل میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے تھے۔

یہ بھی پڑھیں مسلم اُمہ متحد ہو کر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دے، آیت اللہ خامنہ ای

اس کے بعد حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ایران میں شہادت کے بعد ایران پر دباؤ تھا کہ وہ اسرائیل پر حملہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر حملے کی قانونی حیثیت کیا ہے، اسرائیلی فوج کے وکلا سر پکڑ کے بیٹھ گئے

مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

رکفیت جیل: اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو زیرزمین قیدخانے میں رکھے جانے کا انکشاف

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

ویڈیو

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کی قدیم روایت کو زندہ رکھنے والا قہوہ خانہ

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ دینے کی ترمیم قائمہ کمیٹی میں پیش، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی جائزہ

کالم / تجزیہ

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان