معروف اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ و سینئر اداکارہ اسما عباس کی بھارتی گانے ’کانٹا لگا‘ پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں اسما عباس کے ساتھ چند خواتین کو بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جو بھارتی گانے پر گنگنا رہی ہیں اور صوفے پر بیٹھے بیٹھے ڈانس بھی کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کی گئی۔ جبکہ کئی صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا ان کا کہنا تھا موجودہ حالات میں پاکستان میں کوئی تو خوش ہے لیکن ساتھ ہی سوال کیا کہ آخر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کی جاتی ہیں۔
چلیں کوئی تو پاکستان میں خوش ہے ❤️
ویسے یہ ایسی وڈیوز کیوں جاری کراتی ہیں؟ pic.twitter.com/6zArelEUBG— کیڑےمکوڑے (@Form_45) October 1, 2024
چند صارفین کو اسما عباس کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔ انہوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتے ہیں کہ زلزلے کیوں آ رہے ہیں۔
Phir kahty hein earthquake ku aa rahay hein 🙂 https://t.co/Cvs1OhNzmM
— yours destiny (@yoursdestiny22) October 1, 2024
محمد اقدس لکھتے ہیں کہ خواتین کی عمریں دیکھیں اور ان کے کام دیکھیں کہ یہ کیا کر رہی ہیں۔
عمریں دیکھو اور کرتوت دیکھو https://t.co/HbBwoytmPP
— Muhammad Aqdas (@Aqdasbutt786) October 1, 2024
جہاں کئی صارفین اداکارہ پر تنقید کرتے نظر آئے، وہیں ایک صارف نے کہا کہ ہر کوئی اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انجوائے کرتا ہے، اس میں غلط کیا ہے؟
ہر کوئی فرینڈز فیملی ساتھ فن کرتا ہے
اس میں کیا غلط ہے 🤷🏻♀️— SõüL (@S0UL_2_S0UL) October 1, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اخلاقی طور پر ہم انتہائی نیچے گرچکے ہیں، ہوسکتا ہے یہ کوئی شادی بیاہ کی تقریب ہو۔ اگر ٹینشن کے ماحول والے ملک میں چند لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اگر وڈیو بنا کر اپلوڈ بھی کردی گئی تو کیا گناہ کردیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو جینے دیں۔
اخلاقی طور پر ہم انتہائی نیچے گرچکے ہیں ہوسکتا یہ کوئی شادی بیاہ کی تقریب ہو اگر ٹینشن کے ماحول والے ملک میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو کیا تکلیف ھے وڈیو بناکر اپلوڈ کردی تو کیا گناہ کردیا ھے لوگوں کو جینے دیں
— abdul qayyum baluch 🇵🇰 (@QayyumBaluch) October 1, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جینے دیں۔ اگر ان کے پاس وسائل ہیں تو وہ کیوں نا خوش رہیں۔
انکی لائف ہے انکو جینے دیں اگر انکے پاس وسائل ہیں تو کیوں نا خوش رہیں خوشیاں خریدیں
— اظہارِ خیال (@GreenEy86084743) October 1, 2024