جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے  لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی آج عدم دستیابی کے باعث ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت کے بعد جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں۔

 

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر 6 میں مقدمات سننے تھے تاہم وہ کورٹ روم نمبر 6 میں کچھ دیر بیٹھے اور پھر اٹھ کر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان