ریاض میں چوتھا بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم شروع ہوگیا

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی دار الحکومت ریاض میں چوتھا بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم 2024ء کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر سرپرستی ہو رہی ہے۔ اس فورم میں 120 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران، وزراء، ماہرین اور سائبر سکیورٹی کے شعبے کے اہم لوگ شریک ہیں۔

اس فورم کا موضوع (سائبر اسپیس میں مشترکہ کوششوں کو بڑھانا) ہے، جس میں کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جا رہی ہے، جیسے کہ سائبر فرق کو ختم کرنا، سائبر طرزعمل، اور ایک مستحکم سائبر معیشت۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض میں چوتھے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم کا آغاز

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ عالمی ترقی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہا ہے، اور اب سائبر اسپیس کے حوالے سے بھی بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے 2020 میں 2 اہم عالمی اقدامات کا ذکر کیا:

ایک بچوں کے تحفظ کے لیے اور دوسرا خواتین کو سائبر سکیورٹی کے شعبے میں با اختیار بنانے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جن کی بنیاد پر نئی پالیسیز اور حکمت عملیاں تیار کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں

اسی فورم میں بچوں کے سائبر اسپیس میں تحفظ کے موضوع پر پہلی عالمی سربراہی کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے، جو بچوں کے خلاف سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کو یکجا کرنے کی کوشش ہے۔

فورم میں عالمی سطح کے پالیسی ساز اور ماہرین سائبر اسپیس میں تعاون کو مضبوط بنانے، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ