سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کا انتخابی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، پرویز الٰہی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی  نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہر سچے پاکستانی کی طرح، میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام خود ہی اپنے ہیرو کیلئے باہر نکلتی ہے۔ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں۔ عدلیہ پر پورا یقین ہے، انشا اللہ جلد ہی عمران خان دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی دشمنی میں صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیں۔آج دوسروں کے لیے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا، دنیا ان کی آواز سنتی ہے۔ عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں۔ ساری پاکستانی قوم اور مسلم امہ ایک طرف کھڑے ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی