پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اس کی تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ بابر اعظم کی بطور وائٹ بال کپتان خدمات، ٹیم کا مطلوبہ معیار پورا کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کے غیرمتزلزل عزم کا اعتراف کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ بابر اعظم ایک عالمی معیار کے بلے باز اور ایک سینیئر ٹیم ممبر کی حیثیت سے اب بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور پی سی بی ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ’قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے ایک اعزاز رہا ہے تاہم اب تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر دینا چاہتا ہوں۔‘
The PCB confirms Babar Azam has stepped down as Pakistan men's white-ball captain.
Read more: https://t.co/DssgToUXrR pic.twitter.com/31rJOxYuYy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2024
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ میں آج کچھ خبریں شیئر کررہا ہوں، میں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کیا گیا تھا۔
بابر اعظم نے لکھا کہ ’قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں اوراپنے کیرئیر اور کھیل پربھرپورتوجہ مرکوز کروں۔ ٹیم کی کپتانی ایک بہترین اور سود مند تجربہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی: ’ کیا ان سے استعفیٰ لیا گیا؟‘
انہوں نے لکھا کہ کپتانی میں ایک اضافی بوجھ شامل ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے لطف اندوزہونا چاہتا ہوں اوراپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔
Dear Fans,
I'm sharing some news with you today. I have decided to resign as captain of the Pakistan men's cricket team, effective as of my notification to the PCB and Team Management last month.
It's been an honour to lead this team, but it's time for me to step down and focus…
— Babar Azam (@babarazam258) October 1, 2024
بابراعظم نے مزید لکھا کہ عہدہ چھوڑنے سے میں آگے بڑھنے میں بہتر کارکردگی حاصل کروں گا اوراپنے کھیل پرزیادہ توجہ دوں گا۔
انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت اورمجھ پراعتماد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے قومی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے اب میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں۔ آپ کی محبت اورحمایت کے لیے بے حد شکریہ۔