میانوالی میں احتجاج، رہنما پی ٹی آئی کا پولیس پر سیدھی فائرنگ کا الزام، ویڈیو وائرل

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔  احتجاج کے پیشِ نظر آج میانوالی کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا تھا، انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 7 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور پی ٹی آئی کا احتجاج بھی جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حامی صارف سعید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم اور بربریت سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جعلی حکومت کچھ بھی کر لے انقلاب ضرور آئے گا۔

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ عوام اتنے بہادر ہیں کہ پولیس کی فائرنگ کے باوجود سینہ تان کے کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ میانوالی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ شہر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری اسکول بند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp