مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، عرفان صدیقی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تائید کی ہے کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہاشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر آپ کسی بڑی خبر کے منتظر ہیں تو ایسی کوئی خبر نہیں، میں یہاں مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دینے آیا تھا، ان سے 2 دہائیوں سے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم میں کوئی چیز آئین سے متصادم نہ ہو، ترامیم اس وقت ہوگی جب اسٹیک ہولڈرز اکثریت بنالیں گے، آئینی ترامیم کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں، ان ترامیم کا چیف جسٹس یا جسٹس منصور علی شاہ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں، 2 ہفتے میں آئینی ترمیم سے متعلق معاملات واضح ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، وہ ایوان میں اظہار خیال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترامیم پاس ہو بھی رہی ہوں تو بھی ہم نہیں چاہیں گے، آئین کا آرٹیکل 63 اے کہتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی پارٹی ہدایت پر ووٹ نہ دے تو ڈی سیٹ ہونا بڑی سزا ہے، اگر کوئی ووٹ ڈالا جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ گنا نہ جائے، آرٹیکل 63 اے کو صحیح شکل میں بحال کرنا کوئی بڑا احسان نہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عالمی دنیا کے لوگ پاکستان آرہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کو پھر ڈی چوک یاد آگیا، پی ٹی آئی ہمیں چور سمجھتی ہے اس لیے ہم سے بات نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہیے کہ یہ ملک ان کا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟