دو دہائی قبل سنہ دو ہزار میں بننے والی فلم ’ایکس مین‘ نے شائقین سے غیر معمولی خراج وصول کرنے کے ساتھ ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
اس فلم میں ’لوگن‘ کے نام سے ’وولورین‘ کا کردار ادا کرنے والے ’ہیو جیک مین‘ کی غیر معمولی پرفامنس نے انہیں آئیکونک کردار بنا دیا ہے۔
ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی اس فلم کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے اس کے مزید سیکولز بھی سامنے آئے اور ہر سیکول نے شاندار بزنس کیا۔ جب کہ ہیو جیک مین کو شائقین سے غیر معمولی پذیرائی کے علاوہ ’ 100 ملین ڈالر‘ کی رقم بطور معاوضہ حاصل ہوئی۔
ایک ایسے وقت جب کہ اس سلسلے کی ایک اور فلم ’ ڈیڈپول 3 ‘ آئندہ سال نومبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، انکشاف ہوا ہے کہ ’وولورین‘ کے غیر معمولی کرداروں کے لیے جن ایکٹرز کے نام زیر غور ہوا تھا ان میں ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سے شہرت پانے والے اسٹار ’جانی ڈیپ‘ بھی شامل تھے۔
سنیما بلینڈ کے مطابق جانی ڈیپ جب اس کردار کو نبھانے کے قریب آگئے، تب آخری وقت میں اس غیر معمولی کردار کے لیے ہیو جیک مین کا چُن لیا گیا۔ اس طرح ’ جانی ڈیپ‘ فلم’ ایکس مین‘ سے ملنے والی اُس غیر معمولی مقبولیت اور سو ملین ڈالر کی خطیر رقم سے محروم ہوگئے کو بعد میں ہیو جیک مین کا مقدر بنی۔
’ایکس مین‘ میں ’وولورین‘ کے کردار کے لیے ’جانی ڈیپ‘ کے علاوہ جس دوسرے اداکار کے نام پر غور کیا گیا وہ ’جان وِک‘ تھے۔
اب جب کہ بیس سال سے زیادہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ’ایکس مین‘ کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے، سوال یہ ہے کہ اگر ’وولورین‘ کا کردار ’جانی ڈیپ‘ ادا کرتے تو کیا یہ سلسلہ اتنا ہی کامیاب رہتا جتنا کہ ہیو جیک مین کی کاسٹ کے نتیجے میں ہوا ہے؟