اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو لبنان میں شہریوں پر جاری حملے بند کرنے کا کہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان میں شہریوں اور انفراسٹریکچر کو نشانہ نہ بنایا جائے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر امریکا کی گہری نظر ہے اور وہ وہاں پر قیام امن کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر میزائل حملے، امریکا کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جی 7 ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے، دنیا بھر کی حکومتوں سے انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہیں، لبنان سے امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے جارہے ہیں، امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا، بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp