بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ ایک ایسا شو ہے جو کئی سالوں سے ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔ اس شو کے نئے سیزن کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی ایک بار پھر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ہی کر رہے ہیں۔ اس سیزن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ ناظرین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ کون سی مشہور شخصیات گھر میں داخل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟

اس بار ٹی وی اور ہندی فلموں کے کئی مشہور چہرے ’بگ باس‘ میں نظر آئیں گے۔ اس متنازعہ ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے لیے نیا شرما، شعیب ابراہیم، پدمنی کولہا پوری، سمیرا ریڈی، سوربھی جیوتی، کرن ویر مہرا، شلپا شروڈکر، کرشنا شراف، نیا شرما، کرشنا شراف جیسی مشہور شخصیات کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پروگرام میں شرکت کرنے والی معروف سلیبریٹیز کتنی رقم وصول کریں گے؟

دھریج دھوپر:

ممکنہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصصیت دھیرج دھوپر ہوں گے جو کہ ایک مضبوط دعویدار تصور کیے جا رہے ہیں۔ جو ڈراما سیریل ’کنڈلی بھاگیہ‘ میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھیرج دھوپر بگ باس 18 میں شامل ہونے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جن کی ممکنہ آمدنی کا تخمینہ 4 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جا رہا ہے۔

نیا شرما

سیزن 15 کے لیے تصدیق شدہ ایک اور بڑا نام نیا شرما کا ہے مداحوں کو بگ باس کے نئے سیزن میں ان کی متحرک شخصیت کا بے صبری سے انتظار ہے جو اس سے قبل ٹیلی ویژن انڈسٹری میں تہلکہ مچا چکی ہیں لیکن وہ بگ باس میں شرکت کے لیے کتنا معاوضہ لیں گی اس کی تفصیلات تا حال سامنے نہیں آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)

بگ باس18 کا تھیم کیا ہوگا؟

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اس سیزن کی تھیم کو زندگی کے مختلف مراحل پر مرکوز رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بار بگ باس سیزن18 کی تھیم ماضی حال اور مستقبل کے گرد گھومے گی۔

بگ باس 18 کے نئے پرومو میں سلمان خان کہتے نظر آرہے ہیں،

’یہ آنکھ پہلے دیکھتی تھی اور دکھاتی تھی، لیکن صرف آج کی حالت کے لیے، اب ایک آنکھ کھلے گی جو تاریخ کا لمحہ لکھے گی، یہ مستقبل دیکھے گی‘۔

بگ باس 18 کب شروع ہوگا؟

بگ باس کا نیا سیزن 5 اکتوبر 2024 کو کلرز ٹی وی پر نشر ہو گا۔ یہ JioCinema ایپ پر اسٹریمنگ کے لیے بھی دستیاب ہو گا، جس سے ناظرین متعدد پلیٹ فارمز پر شو دیکھ سکیں گے۔

بگ باس 17 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیت کون تھیں؟

بگ باس کے پچھلے سیزن میں انکیتا لوکھنڈے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیت تھیں جنہوں نے ہر ہفتے تقریباً 12 لاکھ روپے کمائے اور تیسرے رنر اپ کے طور پر کل 1.8 کروڑ روپے کمائے۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کا ٹائٹل بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

منور فاروقی کو بگ باس شو کے سیزن17 کا ٹائٹل جیتنے پر 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی ہے۔

بگ باس شو کے اس سیزن کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی تھے جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان شو کے میزبان تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp