بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے لیکن سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس بار بھائی جان شو کی میزبانی کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ اب اس شو کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ کے 3 بڑے نام سامنے آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم سکندر کی شوٹنگ کی وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔ ایسے میں بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی کے لیے فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور اور سنجے دت کے نام سامنے آئے ہیں۔

مذکورہ 3 ستاروں میں کرن جوہر کے پاس شو کی میزبانی کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی بھی کرن جوہر نے کی تھی۔ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں۔

سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کی اور پھر متنازع یوٹیوبر اور سسٹم کے نام سے مشہور ایلوش یادیو فاتح قرار دیے گیے۔ بگ باس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب وائلڈ کارڈ انٹری نے بگ باس ٹرافی جیتی۔

ہیرامنڈی اسٹار جیسن شاہ، چندریکا ڈکشٹ، شہزادہ دھامی، پرتکشا اوریونے کو بگ باس او ٹی ٹی 3 میں ممکنہ مدِ مقابل سمجھا جا رہا ہے۔ سلمان خان 2025 کی عید پر اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم سکندر کے ساتھ دھوم مچانے والے ہیں۔ سکندر کو بلاک بسٹر فلم گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مروگوداس ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp