پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ملائشیا نے مختلف اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور ان کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کے وزیراعظم کی آمد، پی ٹی آئی کا احتجاج: 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟

اس موقع پر ملاشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملائشیا کے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات بہترین ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ مفاہمتی یادداشتوں کے وعدوں پر پورا اتریں گے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملائشیا کی خدمات قابل قدر ہیں، دونوں ممالک مل کر سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا نے پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات کا عمل آسان بنانے کی یقین دہانی کرا دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی، ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب کشمیری آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت کی۔

ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شاندار استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، ملائشیا پاکستان کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کی صنعت کے حوالے سے ملائشیا اہم مرکز ہے، پاک ملائشیا تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں اور خصوصی اقتصادی زونز میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک