چینی سفارتکار کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، مختلف شعبوں میں معاونت جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل یانگ ینگڈونگ نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات میں خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت صوبے میں صحت کی سہولیات اور طلبا کے لیے اسکالرشپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین کا ایجنڈا ناکام، چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا گوادر کا دورہ

بلوچستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان تمام معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب منافع بخش موقعوں سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر: عمان سے پاکستان تک

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مسقبل کے پیش نظر ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں بھی سکھانے ہوں گے، چینی قونصل جنرل کی جانب سے گورنر بلوچستان کو چین کے دورے کی باقاعدہ دعوت دی گئی، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں معاونت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ