سپریم کورٹ : این اے 37 کرم میں ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین کی کامیابی برقرار

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے این اے 37 میں مجلس وحدت المسلمین(ایم ڈبلیو ایم) کے امیدوار حمید حسین کا کامیابی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے این اے 37 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے پیپلزپارٹی کے ساجد طوری اور الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی خارج کردیں، ساجد طوری اور الیکشن کمشین کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی کرتے ہوئے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے۔

نے پی کے 99 بنوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں خارج

دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی کے 99 بنوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی ہیں۔

کیا عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف سخت احکامات جاری کرے؟  چیف جسٹس کی جانب سے الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے پر الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کیوں فریق بن رہا ہے؟ امیدواروں کو آپس میں لڑنے دے، الیکشن کمیشن کیوں اپنی ساکھ خراب کررہا ہے؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف سخت احکامات جاری کرے؟ نتائج مرتب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا اختیار ختم ہوجاتا ہے، الیکشن کمیشن پہلے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے پھر کہتا گنتی دوبارہ کرو۔

نوٹیفکیشن جاری ہوچکے اب الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر درخواستیں زیر التوا تھیں تو کامیابی کے نوٹیفکیشن ہی کیوں جاری کیے، نوٹیفکیشن کسی عدالتی حکم پر ہوتے تو بات اور تھی، نوٹیفکیشن جاری ہوچکے اب الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں۔

جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے آر او پر الزام لگایا کہ پچھلی تاریخوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن ریکارڈ سے ثابت کرے کہ درخواست گزشتہ تاریخ میں مسترد ہوئی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست 9 فروری کو دی گئی تھی، امیدوار خود کہہ رہا ہے کہ ریٹرننگ افسر تک درخواست 12 فروری کو پہنچی تھی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ٹربیونل میں اپیل کرنے کا قانونی وقت ختم ہوچکا، عدالت نے پی کے 99 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو ہدایت کیکہ  ٹربیونل مناسب سمجھے تو قانون کے مطابق درخواست پر سماعت کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ این اے 37 کرم سے مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار 54 ہزار 384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل