گیاری کے شہداء کو قوم کا سلام : سانحہ کے 11 برس مکمل

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ گیاری سیکٹر کو 11 برس مکمل ہو گئے۔ 7 اپریل 2012 کو ایک بڑا برفانی تودہ سیاچن گلیشیر میں فوجی یونٹ پر آ گرا تھا۔ افسوسناک سانحے میں 129 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔آج پوری قوم گیاری کے اُن عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تصویر بشکریہ: انادولو ایجنسی

گیاری کے مقام پر سیاچن گلیشیر قریباً 30,775 میٹر بلند چوٹی کا شمار دنیا کی سب سے بلند ترین دفاعی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔ سیاچن گلیشیر پر ناردرن لائن انفنٹری بٹالین کی کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل تنویر کر رہے تھے ان کے ہمراہ میجر ذکاء بھی موجود تھے۔

تصویر بشکریہ: انادولو ایجنسی

7 اپریل 2012 کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک بڑا برفانی تودہ یونٹ پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 129 فوجی شہید ہو گئے۔ خطرناک موسم کے باوجود پاک فوج نے 13000 فٹ کی بلند چوٹی پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 7 کے علاوہ باقی تمام شہداء کے جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کئے۔

تصویر بشکریہ: انادولو ایجنسی

غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو نا ممکن قرار دیا تھا۔ انجینئرز کور کے ساتھ ساتھ دیگر بٹالینز نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوانمردی سے حصہ لیا اور اسے پایہء تکمیل تک پہنچایا۔

پاک فوج کے جوان گیاری ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں ۔ تصویر بشکریہ: آئی ایس پی آر

یاد گارِ شہداء بطور مانومنٹ سیاچن کی بلند چوٹی پر نصب ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء گیاری کی برسی پر توپوں کی سلامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانی کو نہیں بھولے۔

آرمی چیف راحیل شریف شہدائے گیاری کی یادگار پر سلامی دے رہے ہیں : فائل فوٹو : 28 جون 2014 بشکریہ : آئی ایس پی آر

وطن کے بہادر سپوتوں کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے: راجا پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سانحہ گیاری (سیاچن) کے شہداء کی 11 ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ کہا وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کے جانی نقصان نے پوری قوم کو افسردہ کیا۔ وطن کے بہادر سپوتوں کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شہداء کے عزم و ہمت اور وطن پر قربان ہو جانے کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ تاریخی ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں کے ہمت و حوصلے کی مثال نہیں ملتی۔ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا گو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp