کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود ٹیومر کامیابی سے نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کمال، 7 ماہ کی افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن

بچی ٹیومر کے سسب چلنے پھرنے سے قاصر تھی۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر متاثرہ بچی کے والد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی درد ناک بیماری کا علاج کروانے کی اپیل کی تھی۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر بچی کا علاج شروع کیا گیا تھا۔

حکومت بلوچستان نے بچی کا علاج کرنے کے لیے ورثا سے رابطہ کیا تھا اور بیمار بچی کو ایمبولینس کے ذریعے چلڈرن اسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر سرجن غلام نبی ناصر نے بچی کی ڈھائی گھنٹے کی Sacrococcygeal  teratoma (SCT) سرجری کی۔ آپریشن کے ذریعے ہٹاے جانے والا ٹیومر 5 کلو وزنی تھا۔

مزید پڑھیے: ’بابا میں ہار نہیں مانوں گا، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘

طبی ماہرین کے مطابق  Sacrococcygeal teratoma ایک ایسا ٹیومر ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نیچے دم کی ہڈی (coccyx) کے قریب تیار ہوتا ہے۔ SCTs پیدائش کے وقت موجود ہوتے اور یہ ہر 35,000 بچوں میں سے ایک میں ظاہر ہوتے ہیں۔

قبل ازیں بچی کے والدین علاج کے لیے پنجاب بھی گئے تھے لیکن آپریشن کے رقم نہ ہونے کی وجہ بچی کے علاج کرانے سے قاصر تھے۔ بچی کے والدین نے فوری طور بچی کا آپریشن کروانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور چلڈرن اسپتال کوئٹہ کے پیڈز سرجری کے سربراہ پروفیسر سرجن غلام نبی ناصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت