یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR  کی حکمرانی برقرار ہے۔

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں یاماہا YBR 125 کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 66 ہزار روپے ہے، یہ موٹر سائیکل ایندھن کی عمدہ کارکردگی، ظاہری ڈیزائن اور لمبے سفر کے لیے بھی مثالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، کمپنی نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

جیسا کہ یاماہا 125 موٹرسائیکل کی قیمت نصف ملین کے قریب ہے تو ایسے میں لوگوں کو نئی سواری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خریداروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے یہ موٹر سائیکل اب آسان قسطوں پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خریدار 12 ماہ کی آسان اقساط پر صفر مارک اپ پر یاماہا 125 YBR حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیکٹ چیک: کیا ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتیں کم کر دیں؟

ماہانہ اقساط پر یہ موٹر سائیکل خریدنے کی صورت میں خریدار کو ایک لاکھ 62 ہزار روپے ایڈوانس دینے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 29 ہزار روپے ہوگی۔

یاماہا موٹر سائیکلز کے دیگر ماڈلز کی پاکستان میں قیمت

یاماہا 125YBZ کی پاکستان میں قیمت 3 لاکھ 96 ہزار، یاہاما YB125Z-DX کی 4 لاکھ 54 ہزار، یاماہا YBR 125 کی 4 لاکھ 66 ہزار اور یاہاما YBR135G کی قمیت 4 لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp