بیروت پر شدید اسرائیلی بمباری، کیا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہدف تھے؟

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیروت شہر پر اب تک کے سب سے شدید اسرائیلی حملوں کے بعد رات بھر خوفناک دھماکوں سے لرزتا رہا، لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حالیہ چند گھنٹوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد کارروائیاں کی ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم 18 فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس شہر میں کئی محلوں پر دھاوا بولتے ہوئے چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، لبنان کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کیا جائے، انتونیو گوتریس

لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ میں رات گئے زوردار دھماکوں سے لرز اٹھی، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گنجان آباد محلے پر بمباری کی جسے بیروت پر اسرائیل کا اب تک کا سب سے پرتشدد حملہ قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے ہاشم صفی الدین، جنہیں مقتول رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین کہا جارہا تھا، ایک بڑے اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ تھے، تاہم اس کی ابھی تک آزاد ذرایع نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے نامعلوم فوجی ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے کا ہدف ہاشم صفی الدین تھے جبکہ بعض رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایک بنکر میں حزب اللہ کے سرکردہ رہنماؤں کی میٹنگ جاری تھی جب مذکورہ جگہ کو بڑے گولہ بارود کو استعمال کرتے ہوئے پے در پے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ، عالمی برادری کیا کہتی ہے؟

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین یعنی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2 دنوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام 3 اسکولوں کی پناہ گاہوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر کے ذریعے واشنگٹن کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ علاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن یکطرفہ طور پر تحمل کا مرحلہ اب ختم ہو گیا ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,788 فلسطینی شہید اور 96,794 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں فلسطینی حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ