17 اکتوبر تک اسلام آباد کی صورتحال حساس، پی ٹی آئی احتجاج سے باز رہے، وزیر داخلہ کی وارننگ

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جولوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں ان کو ایک بار پھر غور کرنا چاہیے، صبح سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھ لیں جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس ہتھیار ہیں۔ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی۔ 17اکتوبر تک اسلام آباد کی صورتحال حساس ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جتنی فورس ہے ایس پی کے علاوہ کسی کے پاس گن نہیں ہے، لیکن جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس ہتھیار ہیں۔ لیکن آئی جی اسلام آباد سمیت تمام پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنا کام پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں: کل اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا تو نرمی نہیں برتی جائےگی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

محسن نقوی نے کہا کہ باہر سے آئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے، مہمانوں کو یقین دلانا ہے کہ آپ سیکیور ملک میں ہیں۔ ان کی شرط پوری نہیں ہونی پھر ان سے کہیں کہ پورا ملک بند کردیں۔ احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے، کسی کی خواہش پر پورا ملک بند نہیں کرسکتے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جتنا مرضی احتجاج کریں کون روکے گا، یہاں بغیر اجازت کے آئیں گے تو روکیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوا بولا جا رہا ہے، ان کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا اور کیوں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسپیشل ماسک کی فروخت میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پہلے پاکستانی ہیں پھر کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، کل بھی وزیر اعلیٰ سے توقع کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ اجازت کے ساتھ آتے تو احتجاج ان کا حق تھا۔ ہرچوتھے دن صوبے سے بندے لاکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے