اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے ناطے اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا، لیکن عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ڈائریکٹ پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، لیکن عمران خان کو چھوڑا ہوا ہے جو یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 3 روز بعد علی امین گنڈاپور کا اٹک پل پر انتظار کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عوام خود سمجھدار ہیں، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، لیکن اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اتنے گل کھلائے ہیں کہ ان کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی 126دن دھرنا دے کر انتشار پھیلایا آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں۔ دہائیوں کے بعد پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ