وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، فوج 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔
اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات ہو گی، نوٹیفکیشن جاری #Islamabad #Pakistan pic.twitter.com/c3TrWjfZbq
— Zahid Khawaja🌎 (@khawajaNNInews) October 4, 2024
یہ بھی پڑھیں بھارت کا پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
واضح رہے کہ شنگھنائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کررہی ہے، اور کارکنان وہاں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قافلے میں شریک افراد کئی روز تک رکنے کے انتظامات کرکے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے اسلام آباد کے تمام علاقوں میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں 17 اکتوبر تک اسلام آباد کی صورتحال حساس، پی ٹی آئی احتجاج سے باز رہے، وزیر داخلہ کی وارننگ
ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن و عامہ کے حالات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔