بلاول بھٹو کی فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ایجنڈے کے خلاف پورے ملک کو یک زبان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی متحد، بلاول بھٹو کا 7 اکتوبر کو اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت کا اعلان

ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں 7 اکتوبر کو فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے لیے صدر اور وزیر اعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے غزہ میں بے رحمانہ قتل عام شروع کرنے کے ایک سال کے بعد اپنے جنگی تھیٹر میں لبنان کو بھی شامل کر لیا ہے جس سے خدشہ ہے کہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صیہونی سامراج کے ایجنڈے کے خلاف پورے ملک کو یک آواز ہو کر بولنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp