اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس اور ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی۔

مراد سعید کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تحریک اںصاف کی حکومت کے خاتمہ کیخلاف سوات میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت مراد سعید نے کی۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا  گیا۔ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ن لیگ کے کارکنوں کی درخواست پر یہ مقدمات درج کیے گئے۔

’ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ وزیر داخلہ بھی مراد سعید کو اعلانیہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شدید سیکیورٹی خدشات کے باوجود سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔‘

مراد سعید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔ جس پر جج نے فریقین کا موقف سن کر مناسب احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟