علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے قریب پھنس گیا، کیا وہیں سے واپس جائیں گے؟

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمارے پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی ہے جس سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے کارکنوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں، کئی روز تک رکنے کے لیے خصوصی انتظامات

انہوں نے کہاکہ ہمارا قافلہ برہان انٹرچینج کے قریب رکا ہوا ہے کیونکہ پولیس نے موٹروے کو کھود کر بند کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہیوی مشینری سے راستے کی رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں، جبکہ پولیس شیلنگ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، اور وفود آرہے ہیں لہٰذا احتجاج ملتوی کردیں ورنہ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ہمارے لیے ریڈلائن ہے، اس لیے ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

انتظامیہ نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے، اس وقت ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر بھی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp