لاہور میں امن و امان کے قیام کے لیے فوج کے بعد رینجرز بھی طلب

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہورمیں امن و امان کے قیام کے لیے فوج کے بعد رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب میں امن وامن کے قیام کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور میں رینجرز کو طلب کیا ہے، لاہور میں جی پی او چوک اور کئی دیگر داخلی راستوں پر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی فوج طلب کرلی گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج کو طلب کیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سربراہوں کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں بھی فوج طلب کرلی گئی ہے، فوج طلبی کا فیصلہ پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اعلامیے کے مطابق فوج کو طلب کرنے کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنے اور اس دوران غیر ملکی مندوبین کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ فوج ایئرپورٹس، حساس اوراہم  عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔

اعلامیہ کے مطابق فوج کو جرم کا ارتکاب کرنے والے یا دھمکی دینے والے کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب