پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا مگر یہ کہتے ہیں کہ ادھر ہی احتجاج کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے باوجود احتجاج جاری رہے گا، پی ٹی آئی کا اعلان

 نجی ٹی وی پر گفتگو  کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری لوگوں کو لاکر خوار کر رہے ہیں۔ اپنے بچوں کو کیوں نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، یہ غریبوں کو مروانے کی سیاست کررہے ہیں، اس بر گنڈاپور صاحب کو پیسٹری کھلائی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین کا حکومت کے ساتھ طے تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

عمران خان کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ قانونی طور پر جیل سے نہیں نکل سکتے

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج سے 15 سال قبل پی ٹی آئی کی لڑائی جھگڑا، مار دھاڑ، گالم گلوچ، آگ لگانے والی سیاست نہیں تھی، حالیہ احتجاج اس لیے کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ قانونی طور پر جیل سے نہیں نکل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور 20 سے 25 سو سرکاری ملازمین کے ساتھ احتجاج کے لیے آئے، انہوں نے وفاقی پر چڑھائی کے لیے صوبے کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا، وہ ڈی چوک میں احتجاج کر کے لاشیں چاہتے تھے۔

غریبوں کو ریلیف ملے گا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان اب کبھی پٹڑی پر نہیں آئے گا، لیکن پی ڈی ایم حکومت نے ڈالر کنٹرول کرلیا، 335 سے ڈالر 270 پر آگیا، مہنگائی میں کمی آئی، آئی پی پیز سے ایس آئی ایف سی مذاکرات کررہی ہے، بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی اور غریبوں کو ریلیف ملے گا۔

فیصل واوڈا نے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی ملک توڑنے والی بات کیا ہوسکتی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ انڈیا کے وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاج میں بلا لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟