الیکشن کمیشن میں بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ، امیدواروں کے لیے اہم ہدایات جاری

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے میں بھرتیوں کے لیے کل (6 اکتوبر) ہونے والے ٹیسٹ مؤخر کردیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ غیر متوقع حالات کی وجہ سے امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر 6 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد اور کراچی مراکز پر منعقد ہونے والے ٹیسٹ مؤخر کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکاؤئنٹ)، سینیئر اسسٹنٹ اور جونیئر اسسٹنٹ کے عہدوں کے لیے ٹیسٹ ی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام امیدواروں سے اس تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور میں احتجاج کی کال کے باعث راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان