ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے دبئی اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس، سری لنکا کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز اسکور کیے، اوپنر منیبہ علی 17 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 13 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عروب شاہ 14 اور نشرہ سدھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 19ویں اوو میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے شیفالی ورما 32 رنز اسکور کرکے نمایاں بیٹر رہیں۔

اس کے علاوہ جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز اسکور کیے، جبکہ سمریتی مندھانا 7 اور ریچہ گھوش صفر پر پویلین لوٹ گئیں۔

مزید پڑھیے: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ