سعودی فنڈ برائے ترقی نے مہمند ڈیم منصوبے کے لیے 240 ملین ڈالر کا قرض دے دیا

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فنڈ برائے ترقی نے مہمند ڈیم منصوبے کے لیے پاکستان کو 240 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا ہے۔ مہمند ملٹی پرپز ڈیم پراجیکٹ کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی سے 240 ملین ڈالر کے قرض سے پاکستان کی توانائی کی منتقلی کی حمایت کی جائے گی۔

اقتصادی امور ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیے 240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے کے ذریعے پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کو مضبوط کیا۔ قرض سے پاکستان کی توانائی کی حفاظت کو بڑا فروغ ملا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کو ایس ایف ڈی اور پاکستان کی شراکت سے 240 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مہمند ڈیم منصوبہ خوراک اور پانی کی حفاظت کو بہتر بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔

مزید یہ کہ مہمند ڈیم منصوبہ صاف توانائی اور پانی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں ایس ڈی جیز کی حمایت کرتا ہے۔ منصوبہ پاکستان کے توانائی اور پانی کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ پائیدار زراعت کو فروغ دےگا۔ نئی زمین کی آبپاشی کے قابل بنائے گا اور فصلوں کے رقبے میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

اعلامیے کے مطابق مہمند ڈیم معاہدے پر دستخط کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا مہمند ڈیم منصوبے کی کامیابی کے لیے ترقیاتی فنڈز کا مشترکہ تعاون اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی کی مسلسل حمایت مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیے قرض کی صورت میں ظاہر ہے۔ پاکستان کے لیے ایس ایف ڈی کی 4.1 بلین ڈالر کی امداد میں 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔

سی ای او نے مزید کہا تیل سے مشتقات کے لیے ایس ایف ڈی کی 5.4 بلین ڈالر کی اضافی فنانسنگ سعودی عرب کے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر اقتصادی امور کے سیکریٹری نے سعودی فنڈ برائے ترقی کے ذریعے مسلسل ترقیاتی تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ کہا قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ مثبت ترقیاتی اثرات مرتب کرے گا۔ 1976 سے پاکستان میں ایس ایف ڈی کی ترقی کی کوششیں سماجی ترقی اور پائیدار معاشی خوشحالی کا باعث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp