پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ احتجاج میں کیوں شریک نہ ہوئی؟ سلمان اکرم راجا نے وجہ بتادی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے مرکزی قیادت کے ڈی چوک احتجاج میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سمجھدار لوگوں کو احساس ہے کہ جبر کے خلاف جنگ سمجھ بوجھ سے لڑی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے اور دیگر کے لیے آسان تھا کہ ڈی چوک پر نمودار ہوکر گرفتار ہوجاتے، اور چند لمحوں کی خود نمائی کے بعد پھر جیل میں بیٹھ جاتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اگر میں ایسا کرتا تو یہ مجھے سونپی گئی ذمہ داری اور تجربے سے بیوفائی ہوتی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم مرکزی قیادت اس میں نظر نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں کارکنوں کو تشدد کے لیے اکسانے کا الزام، عمران خان اور 14 رہنماؤں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے سے آنے والے قافلے کو لیڈر کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے، اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ رینجرز نے انہیں کے پی ہاؤس سے حراست میں لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp