مجوزہ آئینی ترامیم: پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترمیم کے پیش نظر قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ کو پبلک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترامیم، ایم کیو ایم نے بھی حکومت کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

انہوں نے کہاکہ ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنوں اور ایم پی ایز کو رہائی کیا جائے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتے ہیں، پوری قوم فلسطین کے ساتھ ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آئینی ترامیم کے معاملے پر واضح موقف اپنایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ترامیم پاس ہوگئیں تو شہریوں کے بنیادی حقوق معطل ہوجائیں گے۔

اسد قیصر نے کہاکہ اگر فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف سیشن بلایا گیا تو اس میں ضرور شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی عدالت کی سربراہی قبول نہیں کریں گے؟

انہوں نے مزید کہاکہ کہاکہ ہم علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، اس کے بعد احتجاج کی کال دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp