بیلا حدید سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کی فلسطین پر حملے کی مذمت

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں نے بھی رمضان المبارک میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

مقبوضہ یروشلم میں اسرائیلی قابض فورسز نے دو روز قبل قبلہ اول مسجد اقصٰی پر حملہ کرکے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یاسمینہ نامی ٹوئٹر صارف نے بیلا حدید کی اسرائیل کے فلسطینیوں پر کیے جانے والےحملوں کے حوالے سے انسٹا گرام اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیلا حدید ان چند بڑی شخصیات میں سے ایک ہیں جو اسرائیل کے غلط کاموں اور فلسطین کےساتھ جو کچھ کرتے ہیں اس کے بارے میں بات کرتی ہیں حالانکہ وہ اپنے کیریئرکو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور اس کے لیے میں ہمیشہ ان کے لیے عزت اور محبت رکھوں گی۔‘

ان انسٹا گرام اسٹوریز میں بیلا حدید نے لکھا تھا کہ ’۔۔۔ مبارک مہینےکے دوران۔۔۔ دوبارہ!؟‘

’اگر یہ عبادت کی کوئی اور جگہ ہوتی تو پوری دنیا ہاتھ اٹھا کر چیخ رہی ہوتی۔۔۔ جذبہ کہاں ہے؟ کمیونٹی کہاں ہے؟ میں یہ بھی نہیں دیکھ سکتی۔ یہ بہت پریشان کن اورغلط ہے‘ ’یہ ہر سال رمضان میں ہوتاہے‘

تصویر:اسکرین گریب

اسی طرح اپنی دوسری اسٹوری میں بیلا حدید نے لکھا کہ’یہاں انٹر نیٹ پر ہمیں الگ کرنےکے لیے یہ مذہب یاایک دوسرےسےنفرت کرنے کے لیے نہیں ہے۔‘

’یہ ایک ایسے حکومتی نظام کے بارے میں ہے جو اپنے اور ہمارے لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہی ہے‘ ’اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے اور انسان ہونے اور انسان کا دل ہونے کی حیثیت سے یہ سمجھیں کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے۔‘

تصویر:اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر رمضان میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے حوالے سے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’اور یہ کبھی نہ سمجھو کہ اللہ ظالموں کے کاموں سے بے خبر ہے ۔فلسطین کشمیریوں اور ان تمام مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

دیگر پاکستانی اداکاروں عثمان مختار،سائرہ یوسف اور ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp