خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، گھر کے 2 فرد ہی قاتل نکلے ہیں۔

سندھ کے شہر خیرپور میں رواں سال 17  اگست کو زہریلا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 13 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، محنت گل بیگ، اس کی زوجہ، 8 بچے، بھائی اور 2 بھتیجے جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ: بیٹی کو اغوا سے بچاتے ہوئے مزاحمت پر باپ بیٹا قتل

اس افسوسناک واقعے میں مرنے والوں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

زیر دیے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے اس پر تحقیقات شروع کیں، تحقیقات کے دوران پولیس کو مرحوم گل بیگ کی بیٹی پر شک ہوا جو اس واقعے میں زندہ بچ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

پولیس نے لڑکی سے پوچھ کچھ شروع کی تو اس نے سچ اگل دیا، پولیس کے مطابق ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے اپنے خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کو آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا۔

 ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے اور ان کی شادی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رانی پور، پیروں کے گھر کمسن بچی کے قتل کیس میں پھر نیا موڑ، والد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا

ملزمہ شائستہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امیر بخش جس کے والد اور بھائی بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوئے تھے، زہر لیکرآیا تھ جو اس نے آٹے میں ملایا۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچا کے گھرکھانا کھانے سے منع کیا تھا، تاہم انہوں نے کھانا کھا لیا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے ملزمہ شائشہ اور اس کے دوست اور امیر بخش بروہی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp