اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت گرفتار ایم پی ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مختلف کیسوں میں گرفتار ایم پی ایز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا مسلسل غلط بیان کررہے ہیں۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے معاملے پر چیف سیکریٹری، آئی جی اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، وہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے کے بعد سے لے کر اب تک لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کل ڈی چوک نظر نہیں آئی، اس حوالے سے آج سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہاکہ ڈی چوک پہنچ کر گرفتار ہونا اصل کامیابی نہیں ہم اپنے اہداف کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔