سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے منظرِعام پر آنے کے بعد اداروں پر اغوا کا الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کل ہی بتا دیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کیسے ڈگی میں بیٹھ کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں یہ جنگ تم نے شروع کی ختم ہم کریں گے، علی امین گنڈاپور کا منظرعام پر آنے کے بعد کے پی اسمبلی میں خطاب
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے منظرعام پر آنے کے بعد سوال یہ ہے کہ اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے لیے 24 گھنٹے تک ایک غلیظ مہم چلائی گئی، ایسا کرنے والے عمر ایوب اور دیگر کیا منہ دکھائیں گے۔
سینیئر سیاستدان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور بچوں کو لاوارث چھوڑ کر ڈگی میں چھپ کر چلے گئے، خیبرپختونخوا کے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلا سوال یہ ہے علی امین گنڈاپور ڈی چوک سے خیبرپختونخوا ہاؤس میں کیوں گئے، پی ٹی آئی والے اپنی اصلاح کرلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے علی امین گنڈاپور آج اچانک منظر عام پر آگئے اور صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی تھے اور وہیں رات گزاری مگر پولیس انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔