گزشتہ روزخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور 24 گھنٹے سے زائد وقت تک منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی موجود تھے۔
علی امین گنڈا پور کے اتنا وقت غائب رہنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ صحافی امیر عباس کا کہنا ہے کہ جو اسکرپٹ علی امین گنڈاپور کو یاد کروا کر بھیجا گیا ہے اسے اس ملک کی سیاست کو سمجھنے والا کوئی کم عقل طالبعلم بھی ماننے کو تیار نہیں۔ علی امین نے اصل مجرموں کو چھوڑ کر سارا ملبہ آئی جی پر ڈال دیا اور رینجرز کا نام لینا بھی بھول گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر علی امین گنڈاپور سچ بول رہے ہیں تو انہیں آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر کروا کر گرفتار کرنا چاہیے، لیکن علی امین جانتے ہیں کہ آئی جی تو فرنٹ پر تھا، پیچھے کوئی اور تھا، اور جو پیچھے ہے وہ اپنے اثاثوں پر آنچ بھی نہیں آنے دیتا، جس کی زندہ مثال ڈی سی اسلام آباد ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو مخاطبب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آپ اپنے کارکنوں کا امتحان لے رہے تھے لیکن اب آپ کا امتحان شروع ہو چکا ہے۔
جو سکرپٹ #AliAminGandapur کو یاد کروا کر بھیجا گیا ہے اسے اس ملک کی سیاست کو سمجھنے والا کوئی کم عقل طالبعلم بھی ماننے کو تیار نہیں، علی امین نے اصل مجرموں کو چھوڑ کر سارا ملبہ IG پر ڈال دیا، رینجرز کا نام لینا بھی بھول گئے، اگر علی امین سچ بول رہے ہیں تو انہیں IG اسلام آباد کے…
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) October 6, 2024
سعد قیصر نے علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ایکٹنگ پر ایک آسکر تو بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا والے کب تک ایسے بے وقوف بنتے رہیں گے؟
خیبر پختونخوا والے بھائی کب تک ایسے بے وقوف بنتے رہیں گے؟ علی امین گنڈا پور کی اس کارکردگی پر ایک آسکر تو بنتا ہے 🏆 #AliAminGandapur pic.twitter.com/D9h8TswtVY
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) October 6, 2024
ایک ایکس صارف نے علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر نہ گھونپا ہو۔
کوئی رہ تو نہیں گیا ۔۔۔؟؟
جس نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر نہ گھونپا ہو#AliAminGandapur pic.twitter.com/CrouubnejB— Tanzeela (@tanzi_la3) October 6, 2024
صحافی سرل المیڈا نے لکھا کہ فراڈ پارٹی، فراڈ سیاست، فراڈ لیڈر شپ، سب فراڈ ہے۔
Fraud party, fraud politics, fraud leadership… fraud, fraud, fraud…
— cyril almeida (@cyalm) October 6, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور رانگ نمبر ہے وہ ڈبل گیم کھیلتے ہیں اور عمران خان کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نہیں بتایا کہ 28 گھنٹے وہ کہاں غائب رہے، بس ادھر اُدھر کی باتیں کرتے رہے۔
Gandapur wrong number hai
Double Game khalta hai
Imran khan ko dokha dy raha hai
28ganto se kis k sath tha kuch nhe bataya 🧐bus iddar uder ki batty kar gaya 🧐itni aawam ko be.yar chor k khud gayab ho gaya🧐 ye wrong nmbr hai🍩#AliAminGandapur#IslamabadProtest pic.twitter.com/AgSELycO43— Zaman Mustafa (@Zamanmustafa19) October 6, 2024
علی امین گنڈاپور کے بیانات پر صحافی عمران ریاض خان نے لکھا کہ اس سے بہتر تھا کہ وہ کچھ عرصہ تک خاموش ہی رہتے۔
اس سے بہتر تھا گنڈاپور کچھ عرصہ خاموش رہتے۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) October 6, 2024
ندیم رضا نامی صارف نے علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’لوگ ان جیسوں کی قسموں پر یقین بھی کرلیتے ہیں‘۔
لوگ ان جیسوں کی قسموں پر یقین بھی کرلیتے ہیں pic.twitter.com/8YvGtjcvMx
— Nadeem Raza (@nadeemraza5) October 7, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔