ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان نے 4 وکٹ پر انگلینڈ کے خلاف 328 رنز بنالیے

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کھیل کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے شاندار سینچریاں اسکور کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، عامر جمال کی شمولیت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی اسکور پر 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، کپتان شان مسعود نے 2 چھکے اور 10 چوکے چڑ کر سینچری مکمل کی۔

دوسری جانب عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 253 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ سعود شکیل اور نسیم شاہ بغیر کوئی اسکور کیے کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کرس ووکس ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اب پاکستان کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز سے دوبارہ شروع کرے گا۔

پاکستان پلیئنگ الیون

فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم شامل ہیں۔ محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد ٹیم میں موجود ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیک لیچ اور زیک کرولی کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم، دونوں کھلاڑیوں کی بہت دیر کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ملتان ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ناصر حسین نے خبردار کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے 2 میچز ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر اور 15 سے 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp