وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز کالجز کے لیے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح کر دیا۔ پروگرام کے تحت 19 وویمن کالجز کو بسیں دے دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ کیا بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نےچیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو تین مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی
بھکر، سیالکوٹ، چنیوٹ، کمالیہ، حاصل پور، ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ، جتوئی، فتح جنگ اور حسن ابدال کے گرلز کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں۔
مزیدبراں کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں، پنڈی گھیپ، منچن آباد، شرق پور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں دیدی گئیں۔
دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا، سرائے عالمگیر، پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیے مفت تعلیم اور فری بائیکس سمیت پنجاب حکومت کیا ارادے رکھتی ہے؟ مریم نواز نے سب بتادیا
علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، عیسی خیل، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 میں بسیں مل جائیں گی۔
مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید 2 بسیں اور 32 کوچز مزید 35 تحصیلوں کو فراہم کردی جائیں گی۔
اس دوران گرلز کالجز کے لیے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بریفنگ میں سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثفافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔