علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید ایک روزہ ریمانڈ منظور

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ہاد رہے کہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے موقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے علیمہ خان اند عظمیٰ خان کا مزید ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

جج طاہر عباس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ ہم صبح سے انتظار کررہے ہیں لیکن ابھی تک میری بہنوں کو عدالت پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بہنوں کو سڑک سے اٹھا لیا گیا تھا اور ان سے کسی کو ملنے بھی نہیں دے رہے۔

اس پر جج طاہر عباس نے جواب دیا کہ عدالت کا وقت ساڑھے 3 بجے تک ہے اور اگر اس دوران نہیں آتے تو گرفتاری غیرقانونی ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید ایک روزہ ریمانڈ منظوسر کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp